متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لے
کر طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
کراچی میں ائرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل اور صوبائی وزیر سعید غنی نے امدادی سامان وصول کیا۔
سامان میں خوراک، ادویات اور خیمے شامل ہیں۔اس موقع پر کراچی میں
اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ پوری اماراتی قوم اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔