چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے اٹھارہ اکتوبر کو بزدل دہشت گردوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قافلے پر حملہ کیا۔
جیالوں جیسے وفادار کارکن کسی جماعت کو نہیں ملے۔ پاکستان کے ہوتے ہوئے فلسطینی تنہا نہیں ہوسکتے۔حکومت پاکستان کو اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑنا پڑے گی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سانحہ کارسازکےشہداء کی یاد میں اور مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے کراچی میں بلاول ہاوس کے سامنے جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا 18 اکتوبر کو بزدل دہشت گردوں نے حملہ کیا۔کوڑے کھانا، تختہ دار پر چڑھ کر شہادتیں قبول کرنا جیالوں کا ورثہ ہے۔
انہوں نے کہا جب تک پاکستان ہے فلسطینی تنہا نہیں ہوسکتے۔ بینظیر بھٹو غزہ کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی وزیراعظم تھیں۔ حکومت پاکستان کو خاموشی توڑنا پڑے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا فلسطین کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔ مظلوم فلسطینی عوام کےلیےجوبھی ہوسکتاہے،، ہمیں کرناپڑےگا۔