سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے بعد ایڈیشنل
آئی جی کراچی خادم حسین رند کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ماضی میں نو ماہ تک کراچی پولیس
کی سربراہی کرنے والے گریڈ اکیس کے پولیس افسرعمران یعقوب منہاس کو عارضی طور پر
پولیس چیف کا عہدہ سونپ دیا گیا
سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے بعد ایڈیشنل
آئی جی کراچی خادم حسین رند کو بھی تبدیل کردیا گیا
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق خادم حسین رند ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ ہوں گے
جبکہ ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر تعینات افسر عمران یعقوب منہاس کو
پولیس چیف کے عہدے کا چارج عارضی طور پر سونپا گیا ہے
گریڈ اکیس کے پولیس افسر عمران یعقوب
منہاس کو ماضی میں بھی 9ماہ تک کراچی پولیس
کی کمان سنبھالنے کا تجربہ رہا ہے۔۔۔وہ 10 مئی 2021 سے 16فروری 2022تک کراچی پولیس
چیف کے طور پر کام کرچکے ہیں
عمران یعقوب منہاس نے اپنی تعیناتی کےد وران کراچی پولیس میں اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ کے قیام
کےعلاوہ اینٹی رائٹ فورس بھی تشکیل دی تھی
،ماضی میں ان کی تعیناتی کے دوران بھی شہر میں جرائم کی لہر عروج پر رہی تھی
عمران یعقوب منہاس ماضی میں ایڈیشنل آئی
جی اسپیشل برانچ کے علاوہ طویل عرصہ تک ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے عہدے پر بھی فرائض انجام
دے چکے ہیں،عمران یعقوب منہاس نگراں دور حکومت میں جونئیر
افسر کی آئی جی سندھ کے عہدے پر تعیناتی کے باعث احتجاجاً دیگر سینئر افسران
کے ہمراہ رخصت پر چلے گئے تھے۔