کراچی میراتھن 2024 کا انعقاد

صبانور صبانور

 کراچی میراتھن 2024 کا انعقاد


کراچی میں ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن کا آغازہوا ۔ جس میں مختلف کیٹگریز کی 4 ریسیز کا 
انعقاد کیا گیا ۔ 
کراچی میراتھن 2024 کا انعقاد صبح سویرے کیا گیا  میراتھن کا فاصلہ 42 اعشاریہ 2 رکھاگیاتھا ۔ میراتھن شروع ہونے سے قبل ایتھلیٹس سی ویو پر نشان پاکستان پہنچے 
کراچی میراتھن میں شامل ہونے کے لیئے شہریوں نے سب سے پہلے رجسٹریشن کروائی میراتھن ریس سی ویو کلفٹن کے ساحل پر نشان پاکستان سے شروع ہوکر اسی مقام پر  اختتام پذیر ہوئی

ہاف میراتھن کا فاصلہ  21.1 کلومیٹر تھا۔ پانچ کلومیٹر کی فن ریس میں شہری بھی شامل ہوئے اور انہوں نے اس ریس کو خوش آئند اقدام قرار دیا ۔

وزیر کھیل سندھ جنید علی شاہ نے کہاکہ پہلی بار انٹر نیشنل لیول کی میراتھن کا انعقاد کیا گیا ہےاس میراتھن میں حصہ لینے والے دنیا میں کہی بھی میراتھن کا حصہ بن سکتے ہیں

کراچی کے شہریوں کا کہناتھاکہ اس قسم کے اقدامات سے صحت مند رجحان فروغ پاتا ہےاور نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں۔