کراچی سمیت سندھ بھر میں
کل سے تین روز کے لئے سی این جی و آر ایل
این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے
گی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق
جمعرات اٹھائیس اپریل کو صبح آٹھ
بجے سے اتوار یکم مئی صبح آٹھ بجے تک
باہتر گھنٹے کے لئے گیس کی سپلائی بند رہے گی۔
یہ اقدام گیس کی کمی کے پیش
نظر ،، گھریلو صارفین کی ضرورت کو پورا
کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ
تمام جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو بھی
اتوار صبح آٹھ بجے سے اگلے چوبیس
گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔