کراچی میں شہریوں نے برسات کو خوب انجوائے کیا۔گرما گرم پکوڑے، سموسے اور جلیبی کی دکانوں پر رش لگ گیا ۔ لوگوں کا کہنا تھا شہر میں کم ،کم برسات ہوتی ہے، اس لئے وہ بارش کا لطف اٹھاتے ہیں۔ کراچی میں موسم بدلا،، تو ساتھ ہی شہریوں کا موڈ بھی بدل گیا۔
کالی گھٹاوں کے ساتھ برسات نے رنگ جمایا ،، تو شہریوں کو نمکین اور میٹھے پکوانوں کی یاد ستائی۔
پھر کیا تھا شہریوں نے پکوڑوں، سموسے اور جلیبی کی دکانوں کا رخ کرلیا ۔ کسی نے وہیں کھڑے ہوکر گرما گم پکوڑے، سموسے اور جلیبی کھائی،، تو کسی نے پارسل کرالئے۔
شہریوں کا کہنا تھا اتنے دلکش موسم میں مزے دار اور چٹخارے دارپکوان کھانے کا مزا آجاتا ہے۔