بلوچستان میں بارشوں و سیلابی صورتحال کے باعث آج بھی کراچی اور روالپنڈی جانیوالی ریل روانہ نہیں ہوسکی
جبکہ پنجاب اور کے پی کے سے ملانیوالی سڑکیں تاحال بحال نہ ہوئیں مستونگ اور لسبیلہ سے جزوی طور پر چھوٹی گاڑیوں کیلئے متبادل عارضی راستہ بنایا گیا ہے
لیکن مسافر بسوں کو تاحال جانے کی اجازت نہیں دی گئی،انتظامیہ کے مطابق بڑی گاڑیوں سے رش بڑھ جانے کی صورت میں متبادل راستہ بھی بند ہوسکتا ہے
بلوچستان کا پاکستان بھر سے زمینی راستہ گزشتہ 5روز سے معطل تھا تاہم آج کوئٹہ کراچی شاہراہ کو لسبیلہ بائی پاس کراس کے قریب سے عارضی راستہ بنا کر چھوٹی ٹریفک
کیلئے جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے
جبکہ صوبے کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ فورٹ منرو کے مقام سے لینڈ سلاینڈنگ کے باعث تاحال بند ہے تاہم خیبر پختونخواہ و پنجاب کو ملانے والی دوسری قومی شاہراہ کو ڈی آئی خان کراس کے قریب سے چھوٹی ٹریفک کیلئے جزوی طورپر بحال کیا گیا ہے
تاہم سیلابی صورتحال کے باعث مسافر بسوں کو تاحال جانے کی اجازات نہیں دی گئی دوسری جانب بختیار آباد ٹریک زیر آب آنیکی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی وپنجاب جانیوالی بولان میل اور جعفر ایکسپریس ریل گاڑیاں آج بھی روانہ نہیں ہوسکیں پانچ دنوں سے زمینی راستے منقطع ہونے پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے