کراچی ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی نے عدالت میں ملزموں کو
پہچان لیا۔اپنا بیان بھی ریکارڈ کرادیا
انسداد دہشت گردی عدالت میں دعا منگی اور بسمہ سلیم کے اغوا کیسز کی سماعت ہوئی۔ ملزمان مظفر عرف موزی، زوہیب علی،فیاض،طارق
اور وسیم کو جیل حکام نے پیش کیا۔دوران سماعت دعا منگی کا بیان قلمبند کیا گیا۔
دعا منگی نے ملزموں کو شناخت کرلیا ۔بیان میں بتایا کہ ملزمان نے ڈیفنس کے علاقے
سے اغواکیا ۔ تاوان کی رقم لینے کے بعد
اسے اور بسمہ سلیم کو رہا کیا گیا
تھا ۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر غیر
حاضر رہے۔مقدمہ میں نامزد ملزم آغا منصور
کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ مقدمہ کی سماعت
ستائیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ استغاثہ کےمطابق ملزموں نے
دعا منگی کو دوہزار انیس میں اغوا کیا گیا
تھا۔ ملزموں کو ڈیفنس پولیس نے گرفتار کیا
گیا تھا۔