سندھ گیمز 2024

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سندھ گیمز 2024

چھٹے سندھ گیمز 2024 ڈسٹرکٹ ساؤتھ انٹر سٹی کی تقریب گورنمنٹ کالج کامرس اینڈ اکنامکس کراچی میں منعقد کی گئی۔

 

کراچی ریجن کے ڈائرکٹر کالجز پروفیسر مصطفیٰ کمال اور سندھ کالج گیمز ڈسٹرکٹ ساؤتھ کمیٹی کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر افشاں ناز نے چھٹے سندھ گیمز انٹر سٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے گورنمنٹ کالج کامرس اینڈ اکنامکس میں منعقد کیا جانے والا انٹر سٹی ٹیبل ٹینس کے ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

          اس موقع پر ریجنل ڈائرکٹر کالجز پروفیسر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھے بہت خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے کہ کراچی کے طلبا اور طالبات میں بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ جس جوش اور جذبے سے ان کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں انشاءاللہ تعالیٰ جلد وہ کھیلوں کے میدان میں بہت آگے تک جائیں گے۔

          اس موقع پر سندھ گیمز 2024 ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی چئیر پرسن پروفیسر ڈاکٹر افشاں ناز نے کہا کہ کالجز کے طلبا اور طالبات اپنے کالجز کا نام روشن کروانے کے لئے بہت محنت اور لگن کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کالجز کی پرنسپلز سے کہا کہ وہ بچوں پر اور بھی محنت کریں اور ان کو وہ تمام سہولتیں مہیا کریں جن کی وجہ سے ان کی کھیلوں کی کارکردگی میں اور زیادہ بہتری آسکے ۔

          اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر فرزانہ نے مہمان خصوصی کو اجرک اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔