انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی سے متعلق تھانہ ایئرپورٹ میں درج مقدمہ میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی اور اعجاز کو بری کردیا
انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی سے متعلق تھانہ ایئرپورٹ میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی ، عدالت نے عدالت نے سابق میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی اور اعجاز کو بری کردیا . سماعت کے دوران وکیل صفائی کا کہنا تھا وسیم اختر اور دیگر کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا ۔ ملزمان بے گناہ ہیں، بری کیاجائے ۔ مشتاق اعوان ایڈووکیٹ کے مطابق استغاثہ نے کوئی ثبوت پیش نہیں کہ وسیم اختر نے میٹنگ کرکے ہنگامہ کی ہدایت کی ۔ ملزمان کے خلاف ائیرپورٹ پولیس نے 2007 میں مقدمہ درج کیا تھا