لاپتہ افراد کے کیس میں تفتیشی افسروں کی روایتی رپورٹس پر عدالت برہم

عمران عمران

  لاپتہ افراد کے کیس میں تفتیشی افسروں کی روایتی رپورٹس پر  عدالت برہم


 لاپتہ افراد کے کیس میں تفتیشی افسروں کی روایتی رپورٹس پر  عدالت برہم۔

ریمارکس دیئے شہری خود گئے ہیں یا لاپتا کیے گئے ،تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

 سندھ ہائی کورٹ میں  پندر ہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے درخواستوں  پر سماعت ہوئی۔

عدالت کی پولیس کو لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات  کی ہدایت۔

ریمارکس دیئے روایتی طریقہ کار سے مطمئن نہیں۔بندے بازیاب کرائے جائیں۔

عدالت کا پولیس، سندھ و وفاقی حکومتوں اور دیگر کو چار ہفتے میں پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم۔

ریمارکس دیئے لاپتہ افراد جہاں پر بھی ہیں، انہیں تلاش کرکے لایا جائے۔

  عدالت نے  جے آئی ٹی اور ٹاسک فورس کے اجلاس جاری رکھنے  اور لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے  استعمال کی ہدایت کردی۔