کراچی میں کورنگی مہران ٹاون میں فیکٹری میں آتشزدگی کےواقعہ


کراچی میں  کورنگی مہران ٹاون میں فیکٹری میں آتشزدگی کےواقعہ

کراچی ،عدنان اطہر

کراچی میں  کورنگی مہران ٹاون میں فیکٹری میں آتشزدگی کےواقعہ میں جاں بحق تین سگےبھائیوں سمیت 8افراد کی نماز جنازہ اداکردی گئی

مہران ٹاون میں فیکٹری میں آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے3سگے بھائیوں  کی نماز جنازہ رویت ہلال کمیٹی کےرکن علی اصغرعطاری کی امامت میں گارڈن میں اداکردی گئی ۔ نماز جنازہ میں خرم شیرزمان،وقارمہدی،ثروت اعجاز قادری سمیت دیگرسیاسی شخصیات نے شرکت  کی۔دیگرچارمیتوں کی نمازجنازہ بھی کچھ فاصلے کی دوری پراداکردی گئی۔حادثے میں جاں بحق عدنان کی نماز جنازہ قیوم آباد میں ادا کردی گئی ۔جس میں رکن قومی اسمبلی قیوم خان اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک  ہوئے۔عدنان کی میت تدفین کے لیے  بہاولپور روانہ کی جا رہی ہے