کراچی لیاری میں گزشتہ شب دستی بم حملے میں زخمی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ بم حملے کا نشانہ کون تھا۔ پولیس کےمطابق لیاری میں گزشتہ شب دستی بم حملے میں زخمی دس سالہ بچی عتیقہ نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے واقعے سے متعلق رپورٹ تیار کرکے پولیس کے حوالے کردی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کےمطابق دھماکے میں آر جی ڈی ون ہینڈ گرنیڈ استعمال کیاگیا۔ دستی بم میں پینسٹھ گرام بارودی مواد تھا۔جائے وقوعہ سے دستی بم کے ٹکڑے بھی تحویل میں لئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ بم حملے کا نشانہ کون تھا۔لیاری میں دستی بم حملے کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں انسداد دہشت گردی ،قتل اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا۔