سینٹ میں سندھ کی بارہ نشستو ں پر
انتخاب کے لئے اب تک ایک سو پندرہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ انتخابی معرکہ دو اپریل کو ہوگا۔
سینٹ انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی
حاصل اور جمع کرانے کا آج پہلا روز تھا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک ایک سو پندرہ امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل چکے ہیں۔پیپلزپارٹی
کے مسرور احسن ، مولا بخش چانڈیو،خالدہ میندھرو
، سرفراز راجڑ اور گھنور اسران نے نامزدگی فارم
حاصل کرلیے ۔ ہفتہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے
۔سترہ مارچ امیدواروں کی
ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ انیس مارچ
تک کاغذات کی جانچ پڑتال اور اکیس مارچ تک کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی
جاسکتی ہیں۔ پچیس مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔ چھبیس مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی
جائے گی۔ ستائیس مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں۔سندھ کی سات
جنرل، دو خواتین، دو ٹیکنوکریٹ اور ایک اقلیت کی نشست پر دو اپریل کو الیکشن ہوگا۔