وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے عوام سے درخواست ہے کہ ویکسینیشن
کروائیں، احتیاط کریں اور ماسک ضرور پہنیں۔۔ ہم جوان ہیں ہوسکتا ہے ہمیں زیادہ اثر
نا ہو لیکن جو بزرگ ہیں وہ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے دیگر پی ٹی آئی
رہنماؤں کے ہمراہ گلستان جوہر میں کے پی ٹی کے اشتراک سے لگائے گئے ویکسینیشن کیمپ
کا دورہ کیا۔۔۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے درخواست کی
تھی ہم اپنا رول پلے کریں۔۔ یہ اچھی بات ہے کہ کراچی میں ویکسینیشن کی رفتار بڑھ
رہی ہے۔۔۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ پیرکومشترکہ اجلاس بلایا ہے سب مل کر مسائل حل
کریں گے۔۔ اڈیپ سی کے لائسنس دیں گے تو پاکستانی ماہی گیروں کو دیں گے۔