کراچی سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں قائم فیکٹری شعلوں کی نذر ہوگئی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں قائم فیکٹری شعلوں کی نذر ہوگئی۔

کراچی سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں قائم فیکٹری شعلوں کی نذر ہوگئی۔

فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیوں نے 16 گھنٹے بعد  آگ پر قابو پالیا۔

 فائر بریگیڈ حکام نے عمارت کو ناقابل استعمال قرار دے دیا،آگ بجھانے کے دوران تین فائر فائٹرز دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہو گئے، 

یہ مناظر کراچی سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں واقع اس فیکٹری کے ہیں۔

جہاں پیر کی صبح 11 بجے کے قریب آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دو ہزار گز سے زائد رقبے پر محیط عمارت کو جلا کر بھسم کر گئی

ابتداء میں تین فائر ٹینڈرز آگ بجھانے پہنچے،رفتہ رفتہ آگ کی شدت اور فائر ٹینڈرز کی تعداد بڑھتی رہی

مگر صورتحال بہتر نہ ہوئی، کچھ دیر بعد آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر کی فائر ٹینڈرز کو طلب کردیا گیا

متاثرہ عمارت میں آٹو پارٹس اور پرفیوم بنایا جاتا تھا،

 پلاسٹک اور پرفیوم بنانے والا سامان ذیادہ تھا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا پولیس نے بھی موجود ورکرز کو باہر نکالا،

پولیس کے مطابق تقریبآ پچاس سے ساٹھ لوگ فیکٹری میں موجود تھے جن کو باہر نکالا، کچھ اندر گیس سلنڈر بھی تھے

 جو بلاسٹ ہوئے،فوری طور پر باہر نکالا، فائر بریگیڈ ٹائم سے پہنچ گئی تھی

آگ بجھانے کا عمل رات گئے تک جاری رہا۔ تین فائر فائٹر ریسکیو عمل کے دوران متاثر ہوئے۔

 کے ایم سی کے16 فائرٹینڈر،ایک واٹربائوزو،ایک اسنارکل نے 16 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا

فیکٹری میں گراؤنڈ فلورپر لگنے والی آگ   میز نائن اور فرسٹ فلور تک پہنچی اور عمارت میں دراڑیں پڑگئیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے عمارت کو ناقابل استعمال قرار دے دیا۔کولنگ کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کی جائے گی۔