تشددسےسات سالہ بچہ جاں بحق

عمران عمران

تشددسےسات سالہ بچہ جاں بحق

کراچی فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ میں نامعلوم ملزم کےتشددسےسات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، کچھ دیرقبل ہی گھرسے نکلنےکےبعدلاپتہ ہواتھا،،پولیس نےبچےکےلرزہ خیزقتل میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی۔

کراچی ایف بی ایریابلاک 16میں ہارٹ ڈیزیزاسپتال کےقریب سےسات سالہ بچہ شدیدزخمی حالت میں ملاجسے اسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ دم توڑگیا

مقتول کےوالدنےاطلاع ملنےپرعباسی شہید اسپتال پہنچ کر بچےکی شناخت کی،مقتو ل ایف بی ایریابلاک 16کاہی رہائشی تھا،لواحقین کاکہناہےکچھ دیرقبل ہی گھرسےباہرنکلاتھاجس کےبعدلاپتہ ہواتھا،،ہماری کسی سےدشمنی بھی نہیں،

پولیس کادعوی ہےکہ پولیس مددگارپراطلاع دینےوالےکابیان ریکارڈکیاہے،جائےوقوعہ سےشواہداکھٹےکیےہیں۔ لاش کوورثاکےحوالےکرکےمزیدتفتیش کاآغازکردیاہے۔