وزیراعلیٰ سندھ بارش کے دوران اور بارش کے بعد ۔

عمران عمران

وزیراعلیٰ سندھ بارش کے دوران اور بارش کے بعد ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے سیوریج نظام کو جتنی بارش کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ،

 اس مقدار سے کہیں زیادہ بارش ہوئی ۔

 بارش کے دوران تمام متعلقہ افسران کراچی میں موجود تھے۔

 میڈیا بارش کے دوران انتشار پھیلانے والی کوریج نہ کرے ۔

وزیراعلیٰ سندھ بارش کے دوران اور بارش کے بعد ۔

شہر کی صورتحال دکھانے پر میڈیا سے ناراض ۔

پریس کانفرنس کے دوران گلہ کیا کہ نیوز چینلز پانی سے بھری سڑکیں دکھا رہے ہیں،

 حالان کہ بیشتر سڑکیں خشک ہو چکی ہیں ۔

صرف اولڈ صدر کے علاقے میں پانی کھڑا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے تسلیم کیا بارش کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی زیادہ بہتر نہیں اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ضلع جنوبی میں چھ مقامات پر سیوریج کی لائنیں بیٹھ گئیں

تین مقامات پر مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے ۔

سندھ حکومت جمعرات سے شروع ہو نے والے بارش کے اسپل کی تیاری کررہی ہے

عوام کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔