کراچی بھینس کالونی میں اسٹیٹ ایجنسی پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ایک ملزم نے مال سمیٹا۔ دو ساتھی باہر موجود رہے ۔ واردات کے بعد تینوں باآسانی رفوچکر ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر چھ پر اسٹیٹ ایجنسی میں شلوار قمیض پہنے ڈاکؤو ں نے واردات کی ۔
لوٹ مار کرنے والے ڈاکؤوں کے دو ساتھی باہر موجود رہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزموں نے اسلحے کے زور پر کاؤنٹر سے نقدی نکالی اور موبائل فون بھی لے گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کے چہرے نمایاں ہیں اور ان کی تلاش شروع کردی ہے۔