عدالت نے اغوا کے جرم میں عبدالوحید کو عمر قید کی سزا سنادی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

عدالت نے اغوا کے جرم میں عبدالوحید کو عمر قید کی سزا سنادی

اغوا برائے تاوان،دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزمان مشتاق احمد اور عبدالوحید کو سزا سنادی۔عدالت نے اغوا کے جرم میں عبدالوحید کو عمر قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں اغوا برائے تاوان،دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان مشتاق احمد اور عبدالوحید کو سزا سنادی، جبکہ عدالت نے اغوا کے جرم میں عبدالوحید کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے، دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں 14 سال قید اور دس ہزار جرمانہ کی سزا، جبکہ مشتاق احمد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سات سال قید کی سزا کے ساتھ مجرم پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جرمانہ نہ ادا کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید میں گزارنے ہوں گے، مجرموں نے دس سال طلال کو اغوا کیا تھا، بچے کی بازیابی کے لئیے 50 لاکھ روپے مانگے گئے تھے، تاوان نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھی، واقعہ کے بعد بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے چھاپہ مار کارروائی سے بچہ بازیاب کروایا تھا، پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا، واقعہ 2019 میں گلشن معمار تھانے کے علاقے میں رونما ہوا تھا۔