بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی دیکھ بھال کے لئے سری لنکا کی حکومت سے مدد مانگ لی۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی میں تعینات سری لنکا کے قونصل جنرل سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر میئر کراچی نے کہا سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی دیکھ بھال کے لئے سری لنکا کے ماہرین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں
۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے سری لنکن ڈاکٹرز کی ٹیم جلد سفاری پارک کا دورہ کرے گی ۔