کراچی کے
علاقے لیاقت آباد میں گھر میں آگ لگ گئی۔ خاتون جھلس کر جاں بحق اور بچی شدید زخمی
ہوئی۔
پولیس کے مطابق آ گ لگنے کا واقعہ لیاقت آباد اعظم نگر کے قریب گھر میں پیش آیا۔گھر
کے ایک کمرے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا،،تاہم ممکنہ خدشات کے پیش نظر ایک
فائر ٹینڈر کو بھی طلب کیا گیا ۔ آگ لگنے
کے نتیجے میں کمرے میں موجود خاتون اور بچی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں
کو اسپتال منتقل کیا گیا،، جہاں زخمی خاتون دم توڑ گئی۔