بین الاقوامی امن کے دن کے موقع پر پنجاب اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے پارلیمنٹیرینز
آمنے سامنے ہونگے۔۔دونوں کے درمیان کرکٹ میچ
کا انعقاد کیا جارہا ہے،، میچ21 ستمبر کو شام چھ بجے معین خان ڈی ایچ اے اسٹیڈیم
کراچی میں کھیلا جائے گا۔
بارہ اووورز پر مشتمل میچ میں سندھ اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے صوبائی وزیر
برائے کھیل ارباب لطف اللہ کپتان ہونگے، جبکہ تحریک انصاف کے ایم پی اے جمال صدیقی
نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دینگے، پنجاب اسمبلی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ایم
پی اے علی حیدر گیلانی کپتان جبکہ واثق قیوم عباسی نائب کپتان ہوں گے،، سسٹین ایبل
سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او)
کی جانب سےمیچ کا انعقاد کیا جارہاہے۔۔