کراچی یونیورسٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں قربانی کے لئے لایا جانے والا بھینسا بےقابو ہوگیا جسے قابو کرنے کے لئے فائرنگ کی گئی ۔


کراچی یونیورسٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں قربانی کے لئے لایا جانے والا بھینسا بےقابو ہوگیا جسے قابو کرنے کے لئے فائرنگ کی گئی ۔

کراچی یونیورسٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں قربانی کے لئے لایا جانے والا بھینسا بےقابو ہوگیا جسے قابو کرنے کے لئے فائرنگ کی گئی ۔واقع کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے  سیکیورٹی گارڈ سمیت  آٹھ ملزمان کوگرفتارکرلیا


یونیورسٹی ہاوسنگ سوسائٹی  میں قربانی سے کچھ دیر قبل بے قابو ہوگیا اور رسی توڑ کر بھاگ نکلا  ۔بھاگنے والے بھینسے کو  قابو کرنے کے لئے شہریوں کی جانب سے جدید اسلحے سیمت رپیٹر اور پستول سے فائرنگ کی گئی۔  ویڈیو سامنےآنے پر سچل پولیس کی جانب سے ایکشن لیا گیا اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔پولیس کےمطابق ملزمان سے فائرنگ میں استعمال اسلحہ رپیٹر برآمدکرلیاگیا۔ شہریوں کی فائرنگ سے بھینسا شدید زخمی ہوا جس کے بعد  اسے ذبح  کردیاگیا