کشمور میں چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن اور سابق وفاقی وزیرامور خواتین اور سیاحت نیلوفر بختیار نے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا
دورے کے دوران کشمور میں امن وامان کی صورتحال پر پولیس افسر روحیل کھوسو سے ملاقات کی ۔ کشمور کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا
علاقہ مکینوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر نازیہ کھوسو کی بازیابی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی جس پر ایس ایس پی روحیل کھوسو نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں جلد بازیاب کرایا جائے گا پولیس انکی بازیابی کے لیے تمام کوشیشیں کررہی ہے۔