کراچی لیاقت آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا کیس۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی  لیاقت آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا کیس۔

کراچی  لیاقت آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا کیس۔ بلڈر سے عمارت کا مکمل پلان طلب ۔ ایس بی سی اے سے بھی   رپورٹ طلب کرلی گئی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں  لیاقت آباد  چھ نمبر  میں غیر قانونی تعمیرات  کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بلڈر سے کہا   اسی گز پر پانچ منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی ۔کیوں نہ آپ کا بلڈر لائسنس منسوخ کردیں۔ سب معلوم ہے، بلڈر مالک  کے ساتھ  کیسے پارٹنر بنتا ہے۔عمارت کا مکمل پلان پیش کریں ،،ورنا کارروائی کریں گے۔ بلڈر غریب مالک سے مکان خرید کر بلڈنگ بناتا ہے،، پھر پیسے بناکر نکل جاتا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول  اتھارٹی  حکام  کو  رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔بلڈر کو بھی  عمارت کا مکمل پلان اور ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔