کراچی میں پنجاب چورنگی کےقریب بجلی کی بندش کےخلاف مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں پنجاب چورنگی کےقریب بجلی کی بندش کےخلاف مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا


کراچی میں پنجاب چورنگی کےقریب بجلی کی بندش کےخلاف مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ اس دوران پنجاب کالونی ڈیفینس موڑجانےوالی سڑک پرٹرالراورٹرک کی قطاریں لگ گئیں ۔ ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق پی این ٹی کالونی کے جن علاقوں میں مقامی افراد نے کے-الیکٹرک کی کنڈہ ہٹانے کی مہم میں تعاون کیا، وہاں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی 


کراچی:پنجاب کالونی پر علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا ۔ پنجاب کالونی سے ڈیفنس موڑ انے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ۔ بعد میں مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں احتجاج ختم کردیا گیا ۔  ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پی این ٹی کالونی کےچندرہائشیوں کااحتجاج درحقیقت بجلی چوروں کی جانب سے سپلائی کو زبردستی بحال رکھنےکیلئے ہے۔کے-الیکٹرک ٹیم نےبجلی چوری کی منظم کوشش کو آج آپریشن کرتے ہوئے ناکام بنایا ۔ پولیس انتظامیہ نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔پی این ٹی کالونی کے جن علاقوں میں مقامی افراد نے کے-الیکٹرک کی کنڈہ ہٹانے کی مہم میں تعاون کیا، وہاں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے ۔ بقیہ علاقے میں کنڈہ آپریشن کے مکمل ہونے پر بجلی جلد بحال کر دی جائے گی