کراچی، موئن جو دڑو اور مکلی پر بننے والی ڈاکومینٹریز کی نمائش کاانعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کیا گیا ۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی،  موئن جو دڑو اور مکلی پر بننے والی ڈاکومینٹریز کی نمائش کاانعقاد آرٹس  کونسل آف پاکستان کراچی میں کیا گیا  ۔

کراچی،  موئن جو دڑو اور مکلی پر بننے والی ڈاکومینٹریز کی نمائش کاانعقاد آرٹس  کونسل آف پاکستان کراچی میں کیا گیا  ۔

 نمائش میں ملک کے سب سے بڑی شہر کے نشیب وفراز کو ڈاکیومینٹری کا حصہ بنایا گیا ۔مکلی اور موئن جو دڑو کی تاریخ پر معلوماتی ڈکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔


آرٹس کونسل کراچی  میں محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے  شہر  کراچی پر ڈاکیومینٹری دکھائی گئی ۔

 جس میں کولاچی سے کراچی تک کا سفر ، قیام پاکستان کےبعد شہر کراچی کے حالات، آبادی، مسائل، شہر کی ساحلی پٹی ،بسنے والی مختلف قومیں ،سیاسی تحاریک اور روشنیوں کے شہر کی راتوں کا تذکرہ کیا گیا

مقررین کاکہنا تھا کہ 20منٹ میں اتنے قدیم شہری کی تاریخ کو اس سے بہتر انداز میں نہیں دکھایا جاسکتا تھا ۔

اچھی بات یہ ہے کہ  ڈاکیومینٹری میں حکومت کی جانب اپنی خامیوں اور خوبیوں کو تسلم کیا گیا ہے


 کراچی کی اپنی ثقافت ہے اپنی تاریخ ہے یہاں بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی صرف انڈیا سے ہی نہیں پورے ملک سے آئے ہیں

تاریخی موئن جو دڑو پر دکھائی گئی ڈاکیومینٹری میں موئن جو دڑو اور اجرک  کا رشتہ،ان کی ثقافت ،ٹرانسپورٹ گلیاں، راستے،گھروں کی طرز تعمیر ،نکاسی آب کا نظام   سمیت دیگر موئن جودڑو کے دیگر پہلووں کو دکھایا گیا

مقررین کی جانب سے ماضی میں موئن جودڑو کے حوالےسے کی جانے والی کھدائی پرروشنی ڈالی گئی

12مربعہ کلومیٹر پر چھ سو برس سے قائم تاریخی مکلی پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری کو بھی شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا