ایم کیوایم کےمرکز نائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کا کیس۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ملزم ایم کیوایم کارکنوں کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیصل موٹا ، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کردی۔
تیرہ ملزمان کی سزائوں میں اضافہ کی رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔
انسداددہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد کیس میں نادرشاہ سمیت چودہ ملزمان کو بری کیا تھا ۔
استغاثہ کےمطابق اے ٹی سی نے ایم کیوایم کے تیرہ کارکنوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی تھیں۔ عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔
ملزم فرحان شبیر عرف مُلا ، عبید کے ٹو اور عابد کو آٹھ ، آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔