انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے رہنما تحریک
انصاف اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ۔
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ
پولیس علی زیدی کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
ہم مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں تاہم گرفتاری
سے روکا جائے۔
عدالت نے علی زیدی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزموں کےخلاف
سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں دو
مقدمات درج ہیں۔
علی زیدی کی جانب سےحفاظتی ضمانت کے لئے سندھ
ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔
سماعت کے بعد
علی زیدی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کون کہہ رہا ہے ہم ناکام
ہوگئے ہیں۔
خان
صاحب لڑائی نہیں چاہتے۔ جو پیغام دینا تھا وہ دے دیا۔