کراچی میں کسٹم حکام نےکارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ مالیت کا خشک دودھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو باضابطہ گرفتارکرلیا گیا
ماڑی پور ٹرک بس اسٹینڈ کے قریب گودام میں چھاپہ مارکر اسمگل شدہ خشک دودھ کا ٹرالر ضبط کرلیا ۔ کنٹینر سے سیب کےکریٹس کے ساتھ خشک دودھ برآمد ہوا ۔ ایرانی خشک دودھ کے 880 بیگ جن کا کل وزن 22 ٹن ہے ۔