ایم کیوایم کے رہنماوں پر میڈیا ہاوس حملہ کیس


   ایم کیوایم کے رہنماوں پر میڈیا  ہاوس  حملہ کیس


  ایم کیوایم کے رہنماوں پر میڈیا  ہاوس  حملہ کیس میں عدالت نے استغاثہ کے گواہ کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے  کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم کے رہنماوں و دیگر کے خلاف  میڈیا ہاوسز پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم  کے رہنما عامر خان، قمر منصور  کے علاوہ فاروق ستار بھی  پیش ہوئے۔ملزمان کے وکیل نے  سی ڈی آر فراہم کرنے کی استدعا کی۔ استغاثہ کی جانب سے  گواہ پیش نہیں ہوسکا۔عدالت کا آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہ کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے  سماعت دس جولائی تک ملتوی کردی۔