اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام
(جےیوآئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پارلمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن اور
گرفتار جے یو آئی کے ارکان اسمبلی پر
حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا ۔
ارکان اسمبلی کی گرفتاری کے بعد
میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر سے جے یوآئی کے کارکن
اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہاکہ جو کارکن اسلام آؓباد نہ پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں
میں سڑکوں کو جام کردیں۔انکا کہناتھاکہ
میں اپنے کارکنوں کےساتھ گرفتاری پیش کرونگا ۔ہر کارکن سے کہتاہوں اپنے اپنے شہروں میں سڑکوں ، کاروبار اور
دکانوں کو بند کردیں۔
مولانا فضل الرحمان نے بطور پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ کے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے شاہراہیں بند کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیاہےکہ تمام گرفتار ایم این اے اور کارکنوں کورہا کیا جائے پہلے عمران خان اوربعد میں اسپیکر استعفیٰ دیں ۔