دعا منگی کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرار کیس میں ملوث سٹی کورٹ لاک اپ کے انچارج اور پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت مسترد۔

عرفان علی عرفان علی

دعا منگی کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرار کیس میں ملوث سٹی کورٹ لاک اپ کے انچارج اور پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت مسترد۔

دعا منگی کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرار کیس میں ملوث سٹی کورٹ لاک اپ کے انچارج اور پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت مسترد۔ لاک اپ انچار ج کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کردی گئی۔

سیشن عدالت شرقی  میں دعا منگی کیس میں  ملزم زوہیب قریشی کے فرار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ملزم  لاک اپ انچارج سٹی کورٹ ملزم قمرالدین اور   ملزم پولیس کانسٹیبل عمر فاروق کی  درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا کہ ملزمان کیس میں پولیس حکام کی بدنیتی ثابت نہیں کرسکے ۔عدالت نے قمرالدین  کو اٹھائیس جنوری کو   عبوری ضمانت دی تھی،،، جو منسوخ کردی ۔دوران سماعت  ملزموں کے وکیل نےموقف اپنایا  کہ ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں قابل ضمانت دفعات ہیں۔ اس لئے  ضمانت منظور کی جائے۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ  اٹھائیس جنوری کو دعا مانگی کیس کا ملزم زوہیب قریشی پولیس کسٹڈی سے فرار ہو گیا تھا۔ملزمان کے خلاف زوہیب قریشی کے فرار کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج ہے۔