کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت عالمی یوم ماحولیات پر مینگروز کے پودے لگانے کی مہم ہوئی۔ساحل پر موجود کچرا بھی اٹھایا گیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

فیڈرل سیکریٹری وزارت میری ٹائم افیئرز اسد رفیق نے مائی کلاچی کے قریب چائنا کریک پر  میگروز لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

میگروز کی قدرتی صلاحیت کی بدولت سمندری حیات محفوظ ہوتی ہے۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے قریب و جوار سے کچرے اٹھانے میں بھی حصہ لیا۔

فیڈرل سیکریٹری  وزارت میری ٹائم افیئرز کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ  کریک کا  پانی آلودہ ہوچکا ہے۔

جس مقام پر پودے لگانے ہیں وہ نہر خیام سے منسلک ہے۔

کراچی کی بندرگاہ اور اطراف کا پانی آبی حیات کیلئے نقصان دہ ہے۔

ہمارا مقصد سمندری الودگی کے خاتمے سمیت آبی حیات کو محفوظ بنانا ہے۔

مینگروز کے جنگلات صرف آبی حیات کیلئے خوراک کی فراہمی کا  زریعہ نہیں بنتے،،سمندری طوفان کا  زور  توڑنے میں بھی کام آتے ہیں۔