رہنما ایم کیوایم مصطفی کمال کا کہنا ہے ۔ عمران خان کے بیانیہ کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ایسا نہیں لگتا کہ لوگ جلد انہیں بھول جائیں گے۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 وفاق  کے فور کے لئے پانی دے گا،، تو ہی کراچی کو پانی مل سکے گا۔

کراچی ، کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت  ہوئی۔ رہنما ایم کیوایم مصطفی کمال اور دیگر ملزم پیش ہوئے۔

 میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا  عمران خان سیاسی طور پر گرچکے ہیں، لیکن وہ  اس موقع پر شادیانے نہیں بجائیں گے۔  لوگوں کو الگ کرنے سے معاملے بہتر نہیں ہوگا۔

 عمران خان کے بیانیہ کو ختم نہیں  کیا جاسکتا۔ ماضی کے حکمرانوں نے عوام  کومایوس کیا ۔ان لوگوں سے  نفرت  کے سبب  عوام،،  عمران خان کو پسند اور سپورٹ کررہے تھے۔ جو لوگ آج یہ سمجھ رہے ہیں لوگ عمران خان کو جلد بھول جائیں گے،،،

 تو ایسا لگ نہیں رہا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کراچی سندھ کا پچاس  فیصد ہے۔ شہر کی صرف ایک  لیاقت آباد مارکیٹ والے اتنا ٹیکس دیتے ہیں ،،

جتنا پورا لاہور دیتا ہے۔ یہاں جعلی ڈومیسائل بنا کر ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔

 کے فور کے  منصوبے کی لاگت پچیس سے بڑھ کر  دوسو  ارب تک پہنچ گئی ہے۔

 اگر وفاق سندھ کو کے فور  منصوبے کے لئے پانی دے گا،، تو ہی کراچی کو پانی مل سکے گا۔