بونیر میں سیلابی ریلے سے تباہی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بونیر میں سیلابی ریلے سے تباہی

بونیر میں سیلابی ریلے سے تباہی، 50 افراد جاں بحق


بونیر — ضلع بونیر میں حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق اب تک 50 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


پیر بابا اسپتال کو 40 لاشیں جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال بونیر کو 7 لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ چغرزئی کے علاقے میں بارش کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے۔


ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔