آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے سنگین جرائم کی ایف آئی آر کے اندراج میں لاپروائی ناقابل قبول ہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

 آئی جی  سندھ غلام نبی میمن   کا کہنا ہے سنگین جرائم کی ایف آئی آر کے اندراج میں  لاپروائی ناقابل قبول ہے


آئی جی  سندھ غلام نبی میمن   کا کہنا ہے سنگین جرائم کی ایف آئی آر کے اندراج میں  لاپروائی ناقابل قبول ہے۔ شکایات پر  متعلقہ ایس ایس پیز سے وضاحت طلب کرنے کا حکم دے دیا۔


آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی جی  شکایتی سیل کی کارکردگی پر اجلاس ہوا۔اے آئی جی شکایتی سیل نے  پندرہ روز میں  شہریوں کی  موصول  درخواستوں اور ان کے ازالہ سے آگاہ کیا ۔ شہریوں کی درخواستوں پر مقدمہ کے عدم اندراج اور اس سے متعلق عدالتی احکامات  کے بارے میں بھی بتایا ۔ آئی جی سندھ  کا کہنا تھا  سنگین جرائم سے متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات کا عدم اندراج ناصرف پولیس رولز کی خلاف ورزی بلکہ متعلقہ انچارج کی کوتاہی بھی ہے ۔ آئی جی سندھ  نے کہا مقدمہ کے عدم اندراج کا سبب بننے والے عملے  کا تبادلہ کیا جائے۔ پندرہ   روز میں  پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف شہریوں کی  شکایات کا پانچ روز میں ازالہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

۔