کراچی گارڈن میں کے ایم سی
ملازم کی دفتر میں ٹارگٹ کلنگ بھتے کا تنازع نکلی۔
کے ایم سی انسپکٹر نے ساتھی کلرک
کے قتل کی سپاری دی۔
مبینہ طور پر ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔
پہلے
بھی آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرچکا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق قتل میں
ملوث ٹارگٹ کلر کے بعد ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار مبینہ ٹارگٹ
کلر نےدوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔
پولیس
حکام کا دعویٰ ہے کہ گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر
شاکر عرف ڈھیلا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہیں ۔
ملزم نے کے ایم سی انسپکٹر ابراہیم ٹوپی کے کہنے پرساتھی کلرک محمد
علی کا قتل کیا ۔
ملزم
کا پولیس کو بیان میں کہنا ہے کہ دونوں کے
درمیان بھتے کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم
شاکر اس سےقبل بھی آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔
گارڈن
کے علاقے میں تیس مئی دوہزار بائیس کوکےایم سی کلرک کو دفتر میں فائرنگ کرکے قتل
کردیا گیا تھا۔