کراچی گلشن حدید میں واٹر کارپوریشن کی لائن میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش کو اڑتالیس گھنٹے بعد نکال لیا گیا۔
ریسکیو ڈبل ون ،ڈبل ٹو کی ٹیم نے آج صبح تیسرے روز دوبارہ لڑکی کی تلاش کا کام شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا مختلف مقامات پر واٹر لائن کو سرچ کیا گیا۔ لائن میں پانی کے غیر معمولی پریشر کے باعث تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔ اڑتالیس گھنٹے کی کوششوں کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے چودہ سالہ بچی ثناء کی لاش کو نکال لیا۔ لڑکی کی لاش ،،،گرنے کے مقام سے پندرہ کلومیٹر دور زیرو پوائنٹ کےمقام سے ملی ۔ چودہ سالہ بچی منگل کی رات کو واٹر کارپوریشن کی باہتر انچ قطر کی لائن سے پانی بھرنے کے دوران گرگئی تھی۔