پیپلز سندھ کے صدر نثار
کھوڑو کی چوتھی انکوائری میں نیب طلبی۔ جیالے
رہنما ضمانت حاصل کرنے سند ھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نثار
کھوڑو کی جانب سے عبوری ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ نیب نے جیالے رہنما نثار کھوڑو کو چوتھی انکوائری میں تحقیقات کے لیے آٹھ اگست کو طلب کر رکھا ہے۔ان
پر فلور ملز کو گندم کے کوٹے کی تقسیم میں
اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق دوہزار پندرہ ، سولہ میں نثار کھوڑو نے بحیثیت
صوبائی وزیر خوراک گھوٹکی میں فلورملز
کو خلاف ضابطہ گندم فراہم کی۔ پیپلز پارٹی
سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اس پہلے تین نیب انکوائریوں میں عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔