وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیوایم کی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ متحدہ کے ساتھ معاہدوں پر عمل کیا جائیے گا۔

عرفان علی عرفان علی

وزیر اعظم شہباز شریف  نے ایم کیوایم کی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ متحدہ کے ساتھ معاہدوں پر عمل کیا جائیے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے ایم کیوایم کی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ متحدہ کے ساتھ معاہدوں پر عمل کیا جائیے گا۔

 ہم چاہتے ہیں ایم کیو ایم سندھ میں پیپلز پارٹی اور وفاق میں ہمارے ساتھ کام کرے۔

 ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی  کا کہنا ہے    کراچی اب وزیراعظم کی طرف دیکھ رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران   ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد بھی گئے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان ، سابق وفاقی وزیر  امین الحق اور  اراکین رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔

وزیر اعظم اور ان کے وفد میں شامل رہنماؤں کو   گلدستہ پیش کیے گئے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے دوران کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کہا میاں صاحب  امتحان بہت سخت ہے۔ 

کراچی اب آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ آپ سے بہت امیدیں ہیں۔

 سینئر  ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا تھا  میاں صاحب اندازہ ہے، حالات مشکل ہیں مگر مشکلات سے نمٹنا سیاست دان کا کام ہے۔ شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بالکل ن لیگ اور ایم کیو ایم سے زیادہ مشکلات سے نکلنے کا ہنر کون جانتا ہے ۔

 وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا امیدیں انشاللہ مل کر پوری کریں گے۔ ایم کیوایم کے ساتھ معاہدوں پر عمل کیا جائیے گا۔

 ہم چاہتے ہیں ایم کیو ایم سندھ میں پیپلز پارٹی اور وفاق میں ہمارے ساتھ کام کرے۔ پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے ۔

بلاول کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ ایم کیوایم کو ساتھ لے کر چلا جائے ۔

کراچی کو روشنیوں کا  شہر بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی بھی ایم کیو ایم کی ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔