کراچی ڈیفنس تھانے میں لاءکالج کے طلبہ ، وکلاء اور پولیس کے درمیان تنازع کا معاملہ، پولیس پارٹی کے خلاف عدالتی حکم پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں مقدمہ عابد حسین ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں ایس ایچ او ڈیفنس سمیت پانچ اہلکاروں کو نامزد کیا گیا، مقدمے میں اقدام قتل، دھمکیاں دینے اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کی گئیں۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق 24 اپریل کو اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ جان کر لاء کے طلبہ کو روکا گیا تھا جس پر طلبہ اور دیگر وکلاء تھانے پہنچے تھے اور صورتحال خراب ہوگئی تھی ۔۔۔جھگڑے کے دوران لاء کا ایک طالب علم بھی زخمی ہوا تھا۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے میں ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس کی مدعیت میں پہلے ہی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔۔۔عمارت کے اندر لگے کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔۔۔