سندھ کےمعاشی دہشت گرد بلاول بھٹو زرداری ہیں،حلیم عادل شیخ


سندھ کےمعاشی دہشت گرد بلاول بھٹو زرداری ہیں،حلیم عادل شیخ

 

 کراچی،عرفان اطہر

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ بار پھر سیاسی دہشت گرد کو عدالت میں پیش ہونا پڑا،سندھ کےمعاشی دہشت گردی بلاول بھٹو زرداری ہیں ثابت ہوگیاہے کہ آج سندھ میں بادشاہت قائم ہے۔کل کراچی میں ایک پنڈال سجایاگیا پہلے جو پی ڈی ایم تھی اور اب صرف ڈی ایم یا ڈیزل موومنٹ رہ گئی ہے۔

 

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ انسداد دہشت گردی کی عدالت  میں پیش ہوئے،مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 ستمبر تک ملتوی کردی عدالت کے باہر میڈیاسے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہناتھاکہ جب کوئی ڈیزل ڈلوا دیتاہے تومولانا صاحب باہر آجاتے ہیں اکیلے عمران خان نے پورے اپوزیشن کو لائن پر لگادیاہے۔پی ڈی ایم میں گیارہ لوگ تھے اب ایک اور ایک گیارہ رہ گئے نواز شریف قابل شرم شخصیت بن چکے ہیں ۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہناتھاکہ کراچی کے نمائندے ہم ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ عوام میں جائے توعوام انڈوں سے استقبال کرینگے۔این ایف سی ایوارڈ کے تحت آپ کو پیسے مل جاتےہیں وزیر اعلیٰ بتائیں وہ پیسے کہاں لگائےگے۔اومنی گروپ کے غلام وزیر اعلیٰ کو جواب دینا پڑے گا۔

حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیاکہ کراچی میں نلکے کے بجائے ٹینکرز کے ذریعے پانی مل رہاہے۔سندھ میں اسکول بند ہےلیکن جلسے چل رہے ہیں وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بن رہی ہیں اور بلاول کا جلسہ چل رہاہے۔جب بہت سارے وی آئی پیز جیل جائےگے تو خود نظام بہتر ہوجائےگا ۔