سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے ایک شخص سب کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

عمران عمران

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے ایک شخص  سب کو   دھمکیاں دے رہا ہے۔

 

 

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے ایک شخص  سب کو   دھمکیاں دے رہا ہے۔

اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے گی۔

سابق صدر آصف زرداری  نے سندھ کے صوبائی وزرا سے ملاقات میں  کہا کہ ایک شخص کو اقتدار کا   نشہ پاگل کررہا ہے۔

یہ شخص اداروں  پر تنقید کررہا ہے۔ خاتون جج اور پولیس کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

 کہتا ہے اسے گرفتار کر کے دکھاو۔اداروں کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے۔

اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی،، ورنہ قانون، آئین اور ادارے اس شخص کی  تنقید کی زد میں رہیں۔

آصف زرداری نے  سندھ کے صوبائی وزرا سے کہاکہ چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

  متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف ہیں۔ ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین کی طرف توجہ دینی چاہئیے۔