جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد وزیر اعظم عمران خان سے متعلق دیئے گئے
بیان پر ڈٹ گئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی اگر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنا چاہتا ہے
تو کرے ۔ ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد
مقبول صدیقی نے کہا کہ کہ ایم کیو ایم اپنا بوجھ اٹھائے گی، پی ٹی آئی اپنا بوجھ
اٹھائے ۔۔
قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمدنے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی۔۔جسٹس وجیہ الدین
نے کہا کہ انھوں نے عمران خان سے متعلق جو کہا ،،سچ کہا ہے جہانگیر ترین تردید کے
سوا کرتے بھی کیا ۔۔
اُس بحران کے تیجے میں تو آپ نے اربوں روپے کمالیے آپ کا کونسا
نقصان ہواآپ کا توفائدہ ہی ہوا لہٰذا آپ نےجو بیان دیا وہ تو دینا ہی تھا
کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی پورے
سندھ کو لسانی فسادات کی طرف دھکیل رہی ہے۔ سعید غنی تنخواہ دار ہیں ہم پر الزامات
لگانا ان کی مجبوری ہے
لسانی بل ہم نے پیش کی کہ تیرہ سال سے آپ نے شہری علاقوں و مفلوج
اور معذور کیا آپ پورےسندھ کو لسانفسادات کی طرف دکھیل رہے ہیں آپ اُس کے بینفشری
ہیں
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے
کہا کہ مصطفیٰ کمال سے سیاسی اختلاف نہیں، سیاسی اختلاف سیاسی لوگوں سے ہوتا ہے۔