کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی اراضی پر مبینہ طورپر قبضے میں سہولت کاری کے الزام میں دو افسران کومعطل کردیاگیا ہے ۔۔۔ تحقیقات کے لیے چیف انجنئیرکی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی گئی ۔۔۔ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی اراضی پر مبینہ قبضے کےالزام میں گریڈانیس کے سپرنٹنڈنٹ اورگریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کومعطل کردیا گیا۔۔۔معطل دونوں افسران کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کردئیےگئے۔۔۔ ذرائع واٹربورڈکےمطابق افسران پرمبینہ طورپر قبضے میں سہولت کاری کاالزام ہے۔۔۔ ترجمان واٹربورڈکےمطابق چیف انجنئیر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔۔۔کمیٹی تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ ایم ڈی واٹر بورڈ کو پیش کریگی ۔۔۔واٹربورڈ حکام کےمطابق دونوں افسران کو رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیاگیاہے۔۔۔چارج شیٹ آنے کے بعد باضابطہ انکوائری شروع کی جاسکے گی۔۔۔