کراچی میں جیل چورنگی کےقریب ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگی آگ بالآخر چوتھے روز قابو میں آگئی۔
فائر
بریگیڈ حکام کا دعوی ہے آگ پر مکمل
قابوپالیا۔کوشش ہے آج ہی کولنگ کا عمل مکمل کرلیں۔
ایس
بی سی اے انجینئرز کا کہنا ہے
عمارت کے پلرز ٹھیک اور کچھ دیواروں میں دراڑیں پڑی ہیں۔
کولنگ کے بعد دوبارہ معائنہ کیا جائےگا۔
کراچی میں جیل چورنگی کےقریب ڈپارٹمنل اسٹور میں بھڑکتے شعلے بالآخر
ٹھنڈے پڑگئے۔
بدھ
کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب لگنے والی
آگ کئی بار قابو آئی ، ،لیکن
پھر بھڑک اٹھی۔
ڈپٹی چیف فائر افسر کا دعوی
ہے آگ پر مکمل قابو پالیا۔ کوشش ہےآج
ہی کولنگ کا عمل مکمل کرلیں۔
حکام کا کہنا ہے بیسمنٹ میں کوکنگ آئل،ڈائپرز،پرفیوم، کاسمیٹیکس
،،،اور دیگر اشیا نے آگ کی شدت میں اضافہ کیا۔پانی کی کمی محسوس
نہیں ہوئی۔
میونسپل کمشنر نے بتایا کہ
آگ کافی بڑی تھی۔ عمارت میں موجود
کیمیکل مسلسل آگ کو بڑھاتا رہا۔یہی وجہ
تھی کہ آگ وقتا فوقتا بھڑکتی رہی۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی
ٹیم نے اسٹور کا دورہ کیا ۔
انجینئر نے بتایا کہ
عمارت کے پلرز ٹھیک ہیں۔مختلف دیواروں میں
دراڑیں پڑی ہیں۔ بیسمنٹ میں اب تک تپش ہے۔
کولنگ کا عمل مکمل ہونے پر ،
دوبارہ دورہ کیا جائے گا۔
متاثرہ بلڈنگ کی پارکنگ گاڑیاں بھی
نکال لی گئیں۔