سال 2023 میں بھی صوبہ سندھ مختلف وبائی اور جان لیوا امراض کی لپیٹ میں رہا

صبانور صبانور

سال 2023 میں بھی صوبہ سندھ مختلف وبائی اور جان لیوا امراض کی لپیٹ میں رہا

سال 2023 میں بھی صوبہ سندھ مختلف وبائی اور جان لیوا امراض کی لپیٹ میں رہا

 جان لیوا مچھر ، سگ گزیدگی، کانگو اور نگلیریا جیسے امراض نے کئی شہریوں کی جان لے لی ۔

سال 2023 صحت کے شعبے کے لیے بھی چیلنج بنا رہا۔

صوبہ سندھ میں گزشتہ سال کے سیلاب کے سبب وبائی امراض کی شدت تو نا تھی۔ مگر ملیریا اور ڈینگی نے اپنے وار جاری رکھے۔

سال 2023 میں ملیریا کے 6 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز جبکہ دو اموات رپورٹ ہوئیں۔۔2022 میں اموات کی تعداد 24 تھی۔

ڈینگی سے سال 2023 میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ لیکن 2 ہزار 852 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

نگلیریا نے گزشتہ سال مقابلے زیادہ وار کیے۔ دماغ خور جرثومے کے سبب 11 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 2022 میں یہ تعداد 7 تھی۔

سال 2023 میں کانگو وائرس کے 5 کیسز سامنے آئے۔ 2 افراد جانبحق ہوئے۔ 2022 میں کانگو سے 7 اموات ہوئی تھیں۔

پولیو کے حوالے سے سال 2023 اچھا سال ثابت نا ہوا۔

کراچی میں اس سال پولیو کے دو کیسز سامنے آنے سے سندھ میں دو سالوں سے کیسز نا آنے کا تسلسل ٹوٹ گیا۔

صوبے میں سگ گزیدگی کے واقعات بھی سامنے آتے رہے۔ کتے کے کاٹنے سے ریبز کا شکار 6 افراد کی اموات انڈس اسپتال کراچی میں رپورٹ ہوئیں۔

جناح اسپتال میں ریبیز سے کوئی موت تو رپورٹ نہیں ہوئی مگر 14 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے سے متاثر افراد کے 12 ہزار کیسز سامنے آئے۔ انڈس اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 13 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔