جامعہ کراچی میں پانی کی لائن پھٹنےکےباعث نقصانات پر فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک ا سٹاف ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کومراسلہ لکھ دیا ۔۔۔
سی ای او واٹرکارپوریشن نےعملےکو مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرنےکی ہدایت کردی ۔۔۔ منگل کی صبح چوراسی انچ قطرکی لائن سائفن نمبر انیس پھٹنےکےبعد اطراف کا علاقہ زیرآب آگیا تھا۔۔۔لائن پھٹنےکےباعث شہر کوڈھائی سو ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامناہے۔
جامعہ کراچی میں چوراسی انچ قطر کی لائن پھٹنےکےباعث ہونےوالےنقصانات پر فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک ا سٹاف ایسوسی ایشن کاتشویش کااظہار !!
وزیراعلیٰ کوخط میں کہاکہ مسئلے کی شدت کے باوجودواٹرکارپویشن کیجانب سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا،مسلسل پانی کےاخراج سےجامعہ کی املاک کونقصان پہنچا۔۔۔
مراسلے میں پانی کے اخراج کےباعث ہونےوالےنقصانات کےازالےکےمطالبےکےساتھ کراچی یونیورسٹی ٹیچرزسوسائٹی کےمطالبات کی مکمل حمایت کااعلان کیاگیاہے۔۔۔
دوسری جانب سی ای او واٹرکارپوریشن اسداللہ خان صورتحال کاجائزہ لینےپہنچے ،متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرکے سپلائی بحال کی جائے۔۔۔ مرمتی کام میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔
لائن پھٹنےکےمعاملے پر قائم تین رکنی کمیٹی سات روزمیں تحقیقات مکمل کرکےرپورٹ پیش کرےگی۔۔۔
کمیٹی تکنیکی،آپریشنل،ماحولیاتی، میٹریل، مینٹیننس سمیت افسران کی لاپرواہی اورکوتاہی کابھی جائزہ لےگی ۔۔۔
منگل کی صبح چوراسی انچ قطرکی لائن سائفن نمبر انیس پھٹنےکےبعد اطراف کا علاقہ زیرآب آگیا تھا ۔۔۔
مرمتی کام کےباعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل ہے۔۔۔
شہر کو مجموعی طور پر یومیہ چھ سوپچاس ملین گیلن پانی فراہم کیاجاتاہے،مرمتی کام کے دوران شہر کوڈھائی سو ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامناہے۔۔۔شہر کوچارسوایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔۔۔